شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی وی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع، ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے، حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے، حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔