وفاقی وزیر فیصل سبزواری کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران بحری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان کے میری ٹائم پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔