وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا وائرس کی چوتھی لہر اومیکرون کے نئے کیسز کی شناحت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے این سی او سی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسینيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔