گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے کسانوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منظوروسان کی محکمہ زراعت کے تمام ضلعی افسران کو گرمی میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کےلئے کیمپس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مشیرزراعت منظور وسان نے کہا کہ دوپہر12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک تیزدھوپ میں کام کرنے سے کسان اجتناب کریں اور کسان سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر کام کریں۔
منظور وسان نے کہا کہ فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی دیں، سندھ میں جہاں پانی کی زیادہ قلت ہے وہاں فصلوں کو صبح یا شام کے وقت پانی کا اسپرے کریں۔
انہوں نے کہا کہ گرمی لگنے کی صورت میں کسان فورن قریبی اسپتال میں جائیں، انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں، باغات اور فصلوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔
منظوروسان نے مزید کہا کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں۔
کراچی میں جاری گرمی کی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم بیان جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے جس کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے