وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دروازے تمام ممالک کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کسی ملک کے ساتھ ڈر کر سفارتی تعلقات نہیں بنائے گا۔
قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اینٹی انڈیا اور اینٹی امریکا پالیسی نہیں ہونی چاہیے، سابق حکومت نے ملکی سفارتکاری کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی پر واویلا مچایا گیا، جتنا مرضی شور کرلیں ہم قوم کے مفاد کو دیکھیں گے، فرد واحد کا تحفظ ادارے کی پالیسی نہیں ہے۔