سندھ کے بعد لاہور میں بھی ہیضے کے کیس سامنے آنے لگے ،سبزہ زار ہسپتال میں 20بچوں میں ہیضے کی تصدیق ہوچکی ہے
لاہو ر میں مارچ سے ہیضے کے کیس رپورٹ ہونا شروع ہوئے جبکہ ہیضے کے کیسوں میں شدت اپریل میں سامنے آئی تھی۔سبزہ زار انڈس ہسپتال میں 20بچوں میں ہیضے کی تصدیق کی گئی ہے ، اسی طرح کمبائن میلٹری ہاسپٹل ( سی ایم ایچ ) ، میو ہسپتال ، گنگا رام ہسپتال ،سروسز ہسپتال میں بھی ہیضے کے مریض موجود ہیں ،ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں بھی ایک ہیضے کا مریض کنفرم ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں ایک طرف گرمی بڑھ چکی ہے تو دوسری جانب خشک سالی کا سامناہے جس کے باعث آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور اسی باعث ہیضے کی وباء پھوٹ رہی ہے ۔