تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرلیا۔ اب جلسہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، عثمان ڈار اور دیگر کو فوری رہا کیا جائے، سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان شام 6 بجےسیالکوٹ پہنچ جائیں گے، ہم جمہوری طریقے سے اپنا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت تشدد کا راستہ اختیار کرنے پرتلی ہوئی ہے، جو بھی نتائج ہوں گے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی