پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول اس حد تک غلامی کریں گے یہ اندازہ نہیں تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسی قسم کے غلاموں کو اقتدار سونپنا اس سازش کا بنیادی مقصد تھا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں یہ پاکستان کا وزیر خارجہ ہے یا بلنکن کا کوئی ماتحت یا ملازم؟ بلاول سے کوئی بہتر امید تو نہ تھی لیکن اس حد تک غلامی کرے گا اندازہ نہ تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انکو کوئی بتائے یہ جس کے سامنے غلام بنے کھڑے ہیں انکا باس یا مالک نہیں ہم منصب ہے۔