منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف، حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔
ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں وفقے کے بعد ملزمان کی ضمانت کی توثیق کے لیے شہبازشریف کے وکیل امجد پرویزنے دوبارہ دلائل دیے۔

عدالتی نوٹس پرعبوری ضمانت کی درخواستوں پر شہباز شریف، حمزہ شہباز، اورنگزیب بٹ نے حاضری مکمل ہونے کے بعد انھیں جانے کی اجازت مل گئی۔
ایڈووکیٹ امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ استغاثہ کا کیس بے نامی اکاوئنٹس پر محیط کرتا ہے۔ الزام یہ ہے کہ ان اکاوئنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی۔

شہباز شریف کا شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ کسی گواہ کا ایک بیان بھی یہ نہیں کہتا کہ شہباز شریف کبھی کسی شوگر مل کی مینجمنٹ کا حصہ رہے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں