سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل لی ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پرسوں 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے، اس دن کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلہ ہوں گے نہ کوئی بیرونی طاقت کرے گی، حقیقی آزادی مارچ کے بعد بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔
دوسری جانب کراچی میں پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا عوامی اجتماع میں اسلام آباد لانگ مارچ کی سرگرمیاں براہ راست سکرین پر دکھائی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کراچی میں لانگ مارچ کے اجتماع کی قیادت کریں گے، بلال غفار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں اسلام آباد میں 5 لانگ مارچ آئے جنہیں نہیں روکا گیا، پاکستان کے عوام رجیم چینج آپریشن کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔