بالآخر روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،45 دن بعد ڈالر کی بڑھتی قمیمتوں کو بریک لگ گئی۔ کاروباری برادری نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر 200 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار رہا تھا،گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوا۔