آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی دورحکومت میں کیے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تحریک انصا ف کے دورحکومت میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، عالمی مالیاتی ادارے نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نگران حکومت سے پروگرام پر مذاکرات ہوں گے نہ آرڈیننس کے ذریعے پروگرام پر عمل درآمد چاہتے ہیں، گزشتہ حکومت کے کیے گئے وعدوں پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ پاکستان جنوری 2022 میں طے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے، عمران حکومت میں پارلیمنٹ کے منظور شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹرول پر لیوی 30 روپے فی لٹرکی جائے گی جبکہ بجلی بھی 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ حکومت کی یقین دہانی پر ہی رواں سال فروری میں عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت کو ایک ارب ڈالر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں