امریکا میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ،سکول میں فائرنگ، 19 طلباء سمیت 21 افراد ہلاک

امریکا میں دہشت گردی کےخوفناک واقعے میں ایلمنٹری اسکول کے 19 کمسن طلبا سمیت 21 افرادمارے گئے۔

امریکا میں دہشتگردی کا کا افسوسناک واقعہ شہریووالڈی میں پیش آیا جہاں پستول اور 2 رائفلوں سے لیس ملزم اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلےحملہ آور کا پولیس سے بھی فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،جس میں 2اہلکارزخمی ہوئے۔

حکام کےمطابق پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا،جس کی شناخت راموس کے نام سے ہوئی ، صدرجوبائیڈن نے واقعہ پرافسوس کا اٖظہارکرتے ہوئے28مئی تک امریکی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کردی

امریکی نائب صدر کمالہ حارس سمیت دیگرحکومتی اور اہم شخصیات نے بھی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساسرینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں