لاہور کے داخلی راستے بند ہونے کےباعث شہر میں سبزیوں کی سپلائی نہ ہو سکی۔
پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے باعث لاہور میں سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی سپلائی بری طرح متاثر رہی جس کی وجہ سے منڈیوں سمیت اوپن مارکیٹوں میں گزشتہ روز کی بچی کھچی سبزیاں ہی فروخت کی جاتی رہیں۔
اس دوران سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیا جس کے تحت شہر میں پیاز اور ٹماٹر 80 روپے فی کلو اور موسمی سبزیاں 100 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہیں۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں بہت کم سبزی آئی ہے۔