وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اہم فیصلوں پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مشکل فیصلے مشاورت سے کرنے خواہاں ہیں جس کے لئے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کر لیا گیا ہے جہاں وہ اتحادی رہنماؤں کو اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔
حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے مستقبل کی حکمت عملی طے کرینگے اور قوم سے خطاب میں اٹھائے گئے نکات سے بھی آگاہ کرینگے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے خطاب کی ریکارڈنگ کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔
وزیراعظم خطاب میں ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات بیان کرینگے۔
شہباز شریف معاشی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں گے اور آئندہ کی معاشی حکمت عملی سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم سابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں بھی سامنے لائیں گے۔