حکومت نے 6 دن میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو تیاری کیساتھ دوبارہ آئینگے : عمران خان

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز ، رانا ثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا مل جاتی تو اتنا ظلم نہ کرتے، ہماری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میری اگلی ساری زندگی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، لوگ حقیقی آزادی کےجذبےسےنکلےتھے، ہمارے کارکنان جو شہید ہوئے ان کے گھر ہمارے باقی پارٹی ورکر گئے ہیں، ہم ان دونوں شہید ہونیوالے کارکنان کیلئے ایک ایک کروڑ اکٹھے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا، پر امن احتجاج بھی کرنےکی اجازت نہیں دی گئی، انہوں نےرات کےاندھیرےمیں لوگوں کےگھروں میں چھاپےمارے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ گھروں میں چھاپے نہیں مارے جانے چاہیے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رکاوٹیں بھی ہٹائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، لاہور میں لوگ نکلے ان پرشیلنگ کی گئی، کون سے ملک کی پولیس لوگوں کو اس طرح سے مارتی ہے، ساری رات سڑکوں پر فیملیز کھڑی رہیں ، لوگوں نے اپنے بچے اٹھائے ہوئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جرم کرنے والوں کو قوم پر مسلط کر دیا گیا، سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ کابینہ میں موجود 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہوں گے، 30 سال سے جو لوگ عوام کا پیسہ کھا رہے تھے کرپشن کررہے تھے انکو قوم پر مسلط کر دیا ہے، سازش کے تحت 22 کروڑ لوگوں کی منتخب حکومت کو گرایا گیا، رانا ثناء ،شہباز شریف،حمزہ شہباز ، یزید کے ماننے والے لوگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں