عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب نے ہی مہنگائی کی فصل بوئی۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ سخت شرائط پر جو معاہدے کیے، کرپشن کے ریکارڈ بنائے، آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں