عمران خان کا پی ٹی آئی کے شہداء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے اکھٹا کرنے کا اعلان

عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے شہداء کیلئے پارٹی ایک ایک کروڑ روپے اکھٹا کرے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے وقت ہمارے لوگ جاں بحق ہوئے، پی ٹی آئی کے شہداء کے لیے پارٹی ایک ایک کروڑ روپے اکھٹا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، ملک کی توہین ہے 30سال سے پاکستان کو کھانے والے حکمران ہیں، یہ حکومت سازش کے تحت آئی، ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فیصل عباس کو راوی پل سے پھینکا گیا، وکلا کو پولیس نے گاڑیوں سے نکال کر تشدد کیا، چن چن کر ہمار ے لوگوں پر تشدد کیا گیا، عمر ایوب کو بےدردی سے مارا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کون سی پولیس اس طرح بیٹیوں،بچوں اور رہنماؤں کو مارتی ہے، پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہم انتشار پھیلانے آرہے ہیں، لاہور لبرٹی چوک پر خواتین پر شیلنگ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں