حکومت اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلہ چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور انکے بطور جج کردار پر کبھی کوئی داغ نہیں، جبکہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔