ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 775 میگا واٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ ہے ، بجلی کے شارٹ فال سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 775میگا واٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 219 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 284 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 190 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 76 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
بجلی کے شارٹ فال سے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔