سپر پاور امریکا میں بجلی کے بعد ہیلیم گیس کی قلت ہو گئی۔
امریکا میں ہوا سے ہلکی ہیلیم گیس کی قلت کے باعث مختلف تقریبات، تہواروں اور فٹ بال میچز میں غبارے پھلانے مشکل ہوگئے
امریکا، روس اور قطر میں مختلف وجوہات کی وجہ سے پلانٹ کی بندش سے عالمی سطح پر ہیلیم گیس کی کمی کا سامنا ہے۔
امریکا میں مختلف کالجز نے اپنی تقریب تقسیم اسناد کے لیے ہیلیم سے بھرے غباروں کے آرڈر ہی نہیں دیے یا کم سے کم 20 غباروں کا آرڈر دیا۔
دوسری جانب کوشش کی جارہی ہے کہ طبی مراکز پر ہیلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کیلی فورنیا ، ٹیکساس، رکنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں بجلی بندش کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بجلی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنگامی اقدام کیا ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں 2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔