ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کو پولیس نے پراسرار جانتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ کے انکار کے باوجود پوسٹمارٹم پر اصرارکیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کراچی عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بغیر میت ورثا کے حوالے نہیں کی جاسکتی ، اگر ورثا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تو عدالتی حکم نامہ لے آئیں ۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا گیا تھا ،پولیس نےچھیپا کو خط لکھ کرمیت کسی کے بھی سپرد کرنے سے منع کیا ہےاور درخواست کی ہے کہ لاش بریگیڈ تھانے کا عملہ آکر وصول کرے گا ۔