لاہور سے دبئی جانے والی سرین ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، کپتان نے لاہور ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس کے بعد کنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
ایئر پورٹ پر احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں، طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے، طیارہ 900 فٹ بلندی پر تھا۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا، ایئرپورٹ پر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کئے ہوئے تھے۔