ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھونے لگا، انٹر بینک میں مزید ایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہونے بعد 205 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Load/Hide Comments