محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق اختیارات محدود کرنےکے لیے محکمہ قانون نے سمری تیارکرلی ہے، اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ اختیارات محدود کرنےکا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویےکے باعث کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، دو دن گزرگئے ہیں لیکن پنجاب کا بجٹ پیش نہیں ہوسکا ہے اور پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔