ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو رہے ہیں، آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی جا سکتی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف برلن اجلاس پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی مخالفت کرسکتا ہے۔
زرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی جا سکتی ہے، آج کے اجلاس کے بعد پاکستان کو جون کے آخری ہفتے میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، ایف اے ٹی ایف کا وفد آن سائٹ جائزہ کے لیے پاکستان آئے گا۔
ایف اے ٹی ایف کی آن سائٹ ٹیم جولائی کے آخری ہفتے پاکستان آ سکتی ہے، ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان میں تمام متعلقہ اداروں کا دورہ کرے گی، جرمنی کے شہر برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق برلن اجلاس میں بات چیت ہوئی ہے کہ پاکستان نے تمام 27 اہداف پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کے لیے تمام اہداف حاصل کیے۔