آئی ایم ایف کی ڈیل مل گئی

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم ایف کی ڈیل مل گئی اور مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچھی خبر کہ آئی ایم ایف کی ڈیل مل گئی؟ روپیہ کی حیثیت ختم کر دی ، مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئی، تاجروں کا کاروبار ختم ہو گیا ، کارخانے اور کنسٹرکشن کا کام ختم ہو گیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اب اس پر لڈیاں ڈالیں کہ آئی ایم ایف کی ڈیل مل گئی؟ سو پیاز اور سولتر کی تصویر دکھانی ہوتو کرائم منسٹر اور فنانس کی ٹیم کی تصویر لگا دیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اورن لیگ کی نالائق ٹیم پہلےہی متوسط طبقےکی کمرتوڑچکی ہے، 230 کا ڈالر ہوگا تو کیسے گزارہ کریں گے؟ چند میڈیا اداروں اورمیڈیا کنسلٹنٹس کےعلاوہ ہر کوئی ناخوش اورغیرمطمئن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں