مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس آکر اسحاق ڈار پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ن لیگ کے قائد نوازشریف نےکیا، نواز شریف کا کہنا ہےکہ موجودہ صورت حال میں اسحاق ڈار ہی معیشت کو سنبھال سکتے ہیں، نواز شریف کا مؤقف ہےکہ پہلے بھی اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں معیشت بہتر بنانے میں کردار ادا کیا تھا۔
خیال رہےکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ 6 ماہ تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانےکا کیس ہے اور وہ نومبر 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے۔