فرانس نے جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کر دیا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان 107 ملین ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے۔
جی 20 نے جولائی سے دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادا قرض مؤخر کیا تھا۔
معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور میاں اسد اور فرانسیسی سفیر نیکلس ڈیلے نے دستخط کیے ہیں۔
معاہدے سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی20 ممالک کیساتھ 3.68 ارب ڈالر تک قرض مؤخر کرنے کے معاہدے کئےگئےہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضےمؤخر کیلئے معاہدے طے پائے تھے ۔ معاہدے جی20 سروس سسپنش اقدام کے تحت کیےگئے ہیں۔ فریم ورک کے تحت846 ملین ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔