اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہو گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں کل سے 17 جولائی تک موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔