آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام بحال ہونے پر وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور خارجہ کی قرض بحالی پروگرام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور یہ سب مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں