مہنگائی کی تکلیف سہتے عوام کو ریلیف، پٹرول 18.50 ، ڈیزل 40.54 روپے سستا

حکومت نے مہنگائی کی تکلیف سہتے عوام کو تھوڑا ریلیف دے دیا، پٹرول اٹھارہ روپے پچاس پیسے سستا، دو سو تیس روپے چوبیس پیسے لٹر ملےگا، ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ چالیس روپے چون پیسے کمی کے ساتھ دو سو چھتیس روپے لٹر مقرر کر دیئے گئے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 40 روپے سے زائد سستی ہوئیں، پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لٹر کمی ہوئی، ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لٹر مقرر، مٹی کا تیل 33 روپے 81 پیسے فی لٹر سستا ہوا، 196 روپے 45 پیسے فی لٹر نئی قیمت مقرر، لائٹ ڈیزل 34 روپے 71 پیسے فی لٹر سستا ہوگیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 191 روپے 44 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو رہے گا، حکومت نے پٹرول پر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے فی لٹر لیوی برقرار رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں