روپے کی بے قدری، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے 5پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 214 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈالر22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 4 روپے 50 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 216 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں