پی ٹی آئی کا پنجاب کے بعد وفاق کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے بعد وفاق کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

5 رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد قیصر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کو بی اے پی، جماعت اسلامی اور مینگل گروپ سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ کمیٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے حکومت کو اعتمادکا ووٹ لینے سمیت اتحادیوں کو حکومت سے راہیں جدا کرنے پر بات کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں