عامر لیاقت کے ورثاء نے دانیہ ملک کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے، دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج جنوبی میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، عامر جمیل ورک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی سائبر کرائم ایکٹ کی سیکشن 20 ون ڈی کے زمرے میں آتا ہے۔
عامر جمیل کا کہنا تھا کہ کسی کی برہنہ ویڈیو وائرل کرنے کی سزا پانچ سال قید اور جرمانہ ہے اور کسی کی بھی شہری کو حق ہے جس نے ویڈیو دیکھی ہو ایف آئی آر کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔
ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ عامر لیاقت کے ورثاء نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے ، درخواست اور دستیاب مواد کی روشنی میں اعلیٰ حکام سے مشاورت کے لیے مہلت دی جائے۔
عامر جمیل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے، دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی ، سماجی تنظیم نے دانیہ ملک کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔