پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے تین وفود الگ الگ شہبازگِل سے جیل میں ملاقات کریں گے جس میں پارٹی کا پہلا وفد اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائے گا۔
دوسرا وفد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ عامرڈوگر کی سربراہی میں ملاقات کرے گا جب کہ سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت کریں گے۔
شہباز گل سے ملاقات کے بعد تینوں وفود قیادت کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے9 اگست کے روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔