شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن لینے کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ بنا دیا:عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ہو اہے یہ عدالت میں ثابت بھی ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق بن رہا ہے، میں نے آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا کہا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں