پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج سے اسکول بند رہیں گے جن میں اپر چترال میں 10 اور لوئر چترال میں اسکول 5 دن تک بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق اپر دیر میں 2 دن ،دیر لوئر میں 3 دن ،سوات میں 2 دن، ڈی آئی خان میں 2 دن اور ٹانک میں 3 دن کے لیے اسکول بند رہیں گے۔