دریاؤں کے بہاؤ اور ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کے اعداد و شمار جاری

ارسا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ یکم اپریل سے اب تک 1کروڑ45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔
ارسا کی جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ6لاکھ 87ہزارکیوسک ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 92 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزارکیوسک ہوگئی اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑفٹ ہے، چشمہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔
ارسا رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 3لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے جبکہ سکھربیراج سے 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

اس کے علاوہ گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 39ہزارکیوسک ہے، منگلاڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 34 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزارکیوسک ہے، تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ51 ہزار کیوسک ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 67 ہزار کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ38ہزار کیوسک ہے۔
ارسا کی جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق 3لاکھ 38 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے، یکم اپریل سے اب تک 1کروڑ45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں