اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیلی تھون مہم پر تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ میں عفت عمر نے سوال کیا کہ ’ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا‘۔
عفت عمر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے میڈیا گفتگو کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ ’عمران خان کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے، یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، عملی طور پر وہ بہت کم ظرف آدمی ہیں ‘۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے عمران خان کو بہت فولو کرتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا وہ ایک کم طرف انسان ہیں ان میں گریس نہیں، پہلے کسی مشکل پڑنے پر سارے پاکستانی اکٹھے ہوجاتے تھے لیکن اب عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اتنی تقسیم کردی ہے کہ لوگ اب نفرت میں آکر اپنے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد اس لیے نہیں کررہے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پی پی کامیاب نہ ہوجائے‘۔