چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریزایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سرمایہ کارسیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے ، چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا۔
پنجاب میں 4ہزارسیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوایا گیا ، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔
امدادی سامان کے 7 ٹرک کل کمشنرڈیرہ غازی خان کے حوالے کئے جائیں گے۔
چینی قونصل جنرل نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے ، چینی حکومت نے بھی 400 ملین یوآن کی امداد پاکستان کو دی ہے ، سیلاب زدگان کی مزید امداد بھی کی جائے گی۔