آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی۔
مقررہ وقت سے ایک دن گزرگیا لیکن حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ نہ کر پائی۔ غیریقینی صورتحال کے باعث پٹرول پمپ مالکان نےکاروبار محدود کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سیل روک دی۔ قیمتیں کم ہوں گی؟ بڑھیں گی یا برقرار رہیں گی؟ اس معاملے پر حکومت اختلافات کا شکار ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی، حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزیرخزانہ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔