الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قراردئیے جانے پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ۔
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے لئے نکل آئے۔ کراچی کے کورنگی میں کارکنان نے پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر کی قیادت میں احتجاج کیا ۔
اسی طرح پی ٹی آئی کارکنوں نے شارع فیصل پراحتجاج کیا اور متعصابہ فیصلے کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کا اعلان پر پولیس کی بھاری نفری شارع فیصل پر پہنچی ان کے ہمراہ قیدیوں کی وین اور واٹر کینن بھی ہے۔
پولیس حکام کا موقف ہے کہ کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔صوبائی الیکشن کمیشن کےباہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کےمرکزی گیٹ کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ آفس کے باہرپولیس کی نفری اور موبائل تعینات کردی گئی ہے۔