سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔
پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔
عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔