ٹرالررانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا.
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں جانے والے ٹرالرکی ٹکر سے 14 سالہ موٹرسائیکل سوار لڑکا جاں بحق اور11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ٹرالرغلط سمت سے تیزرفتاری میں آرہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ٹرالرمقامی رہنما چوہدری محمد رضوان مصطفیٰ سیال کی قیادت میں پنڈی بائی پاس پر آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔
افسوسناک واقعے کے بعد شہریوں نے احتجاجا روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔
ریسکیو ورکرز نے لاش اور زخمی کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا۔ تاحال دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔