پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹرپیرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسوں سمیت ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسوں کو ترجیح دینے پر بات ہورہی ہے جب کہ مذاکرات میں ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ پاکستانی حکام سے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پرگفتگو جاری ہے، اس کے علاوہ میکرو، مالی پائیداری، کثیرالجہتی اورباہمی شراکت داروں سے مالی مدد پربھی بات ہورہی ہے۔