ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق8 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کی وجہ سے ہفتہ وار بنیاد پر کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔

مارکیٹ میں ٹماٹر کی مجموعی قیمتیں 160 روپے سے 200 روپے کے درمیان جبکہ پیاز کی قیمت 200 روپے سے 250 روپے فی کلو رہی، اسی طرح آلو کی قیمت 90 روپے سے 110 روپے فی کلو ہے۔

تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، جن میں پیاز (8.74 فیصد)، کیلے (2.36 فیصد)، باسمتی چاول ( 2.22 فیصد)، انڈے (1.98 فیصد)، نمک (1.33 فیصد) اور چینی (1.17 فیصد) شامل ہے۔

تحریر جاری ہے‎

اپنا تبصرہ بھیجیں