پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نام لیے بغیر مشورے دیے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کروا کر نا اہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہوگا، اب بھی وقت ہےجھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا نا ممکن ہوگا۔