گزشتہ چار سال میں پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں گزشتہ چار سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق چار سال کے دوران ملک میں 42 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔
پنجاب میں 15 ، سندھ 11 ،خیبر پختونخوا 13 اور بلوچستان میں 3 صحافی قتل ہوئے، پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 26 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 7 ملزمان گرفتار اور 2 ضمانت پر ہیں، پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 5 ملزمان انڈر ٹرائل اور 8 مفرور جبکہ 3 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے گئے ہیں اور ایک کو بری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں 11صحافیوں کے قتل کے بعد 11ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی، صحافیوں کے قتل پر 4ملزمان گرفتار، 7 انڈر ٹرائل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے قتل کے الزام میں 13ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 4 ملزمان انڈرٹرائل، 2بری، ایک مفرور اور 6 متفرقات ہیں۔
جبکہ بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کے الزام میں 5ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔