ملک بھر میں عید کے موقع پر چاند دیکھنے کا معاملہ دورِ حاضر میں بھی ایک پیچیدہ مسئلہ سمجھا جاتا ہے، حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے پاکستان رویت ہلال بل 2023 قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ بل کے مطابق 15 رکنی وفاقی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔
عید الاضحٰی کی آمد میں کم وقت باقی، ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
قومی اسمبلی میں منظور کردہ بِل کے مطابق وفاقی رویت ہلال کمیٹی میں چاروں صوبوں سے 2,2 علمائے کرام جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک ایک علماء شامل ہوں گے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔
رویت ہلال بل کے مطابق چاند دیکھنے کی چھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح عید کے موقع پر چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری کمیٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔